حکومت پنجاب نے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کی دوبارہ منظوری دیتے ہوئے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن دیدی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب نے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کی دوبارہ منظوری دیتے ہوئے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن دیدی جس کے بعد کمپیوٹرائزڈ نہ کروانے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے فروری 2015 سے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے شروع کیے تھے، جسکی تاریخ میں بار بار توسیع کی جاتی رہی، اسلحہ لائسنس ہولڈروں کی عدم دلچسپی کے باعث بہت کم لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہو سکے، 31 اکتوبر کو مقررہ تاریخ کے بعد حکومت نے تاریخ میں پورامہینہ توسیع نہ کی، جس پر اسلحہ لائسنس ہولڈرز نے ممبران اسمبلی کی وساطت سے حکومت پر تاریخ میں توسیع کیلئے اضافے کے لئے دبائو ڈالنا شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق سرگودھا کے سوا لاکھ کے قریب اسلحہ لائسنسوں میں سے 31 اکتوبر تک تقریباً 30 ہزار ہولڈروں نے کمپیوٹرائزڈ برانچ سے رابطہ کیا، ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے دبائو پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروانے کی منظوری دے دی ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ 31 دسمبر تک اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہ کروانے والوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :