سرگودھا،محکمہ ایکسائز نے ڈویژن بھر میں ناکے لگا کر 5 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ 96 گاڑیوں کو ڈیفالٹر ہونے پر مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) محکمہ ایکسائز نے ڈویژن بھر میں ناکے لگا کر 5 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ 96 گاڑیوں کو ڈیفالٹر ہونے پر مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا، 14 لاکھ سے زائد سے ریکوری متوقع ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویژن رانا انتخاب حسین کے حکم پر ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب، میانوالی اور بھکر سمیت سرگودھا میں گزشتہ روز ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے حکم پر جنرل ہولڈ اپ کیا گیا، ڈویژن بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر محکمہ ایکسائز نے روڈ چیکنگ کی، اس ضمن میں انہوں نے ڈویژن بھر سے 5 ہزار 226 گاڑیوں کو چیک کیا، سرگودھا میں دوران چیکنگ 1950 گاڑیاں چیک کی گئی جن میں 42 گاڑیاں ڈیفالٹر قرار پائی اور انہیں مختلف تھانوں میں بند کر دیا ہے، جن کے ذمہ سے 2 لاکھ 84 ہزار 590، جبکہ خوشاب سے 22 سو 58 گاڑیوں کی چیکنگ میں 22 گاڑیاں ڈیفالٹر جن کے ذمہ 2 لاکھ 65 ہزار 880، میانوالی دوران چیکنگ 950 گاڑیاں چیک 9 ڈیفالٹر ہونے پر بند کر دی گئی، جن کے ذمہ 2 لاکھ 55 ہزار 680، اسی طرح ضلع بھکر میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران 1068 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 9 گاڑیاں ڈیفالٹر تھی انہیں مختلف تھانوں میں بند کر کے ان کے ذمہ 2 لاکھ 58 ہزار 650 کی ریکوری کی ہے۔