سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے جی پی فنڈ کی کٹوتی میں اضافہ کر دیا گیا

گریڈ 1 سے 22 تک کے ساڑھے 6 سو سے سوا 18 ہزار تک کٹوتیاں ہوں گی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے جی پی فنڈ کی کٹوتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے ساڑھے 6 سو سے سوا 18 ہزار تک کٹوتیاں ہونگی، محکمہ خزانہ پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے گورنر پنجاب کو جی پی فنڈ سے کٹوتی میں اضافے کے لے مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس پر انہوں نے قوانین کے مطابق منظوری دے دی ہے اور محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈ کی کٹوتی میں ترمیم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیل 1 سے 337، سکیل 2 سے 594، سکیل 3 کے 646، سکیل 4 سے 592، سکیل 5 سے 7 تک 745، سکیل 8 کے 879، سکیل 9 سے 951، سکیل 10 سے 1012، سکیل 11 سے 1081، سکیل 12 سے 1851، سکیل 13 سے 2010، سکیل 14 سے 2194، سکیل 15 سے 2425، سکیل 16 کے 2806، سکیل 17 سے 3579، سکیل 18 سے 4471، سکیل 19 سے 5998، سکیل 20 سے 6693، سکیل 21 سے 7 ہزار 426، سکیل 22 سے 8 ہزار 210 روپے ماہانہ کٹوتی ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جی پی فنڈ ملازمین و افسران کی ریٹائر منٹ کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اور اب جس انداز میں اضافے کی کٹوتی کی جائے گی، ویسے ہی ملازمین کو جی پی فنڈ میں ملے گا۔