ملتان :نشتر ہسپتال میں احتجاج کرنیوالے ڈاکٹرز کی ایک دن کی تنخواہ کٹ گئی

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ، آئندہ ہڑتال کی گئی تو تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی :انتظامیہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال مہنگی پڑ گئی ، ایم نشتر ہسپتال نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی۔

(جاری ہے)

ملتان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے منگل کے روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کام کا بائیکاٹ کیا جس پر ایم ایس نشتر ہسپتال نے کارروائی کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 13 عہدیداروں کی ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایم ایس کی جانب سے انتقامی کارروائی کی مذمت کی ، جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے آئندہ ینگ داکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی تو تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :