اسپیشل برانچ فیصل آباد میں تعینات نعیم عزیز سندھو کو ایگزیکٹو باڈی انتخاب میں حصہ لینے پر چارج چھوڑنے اوررپورٹ کرنے کا حکم

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) اسپیشل برانچ فیصل آباد میں تعینات نعیم عزیز سندھو کو فیصل آباد چناب کلب لمیٹڈ کا اعلیٰ افسران سے اجازت لئے بغیر ایگزیکٹو باڈی انتخاب میں حصہ لینے پر فوری طور پر فیصل آباد سے لاہور ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق نعیم عزیز سندھو جو فیصل آباد میں ڈی ایس پی تعینات تھے انہیں چند ماہ قبل مختلف الزامات کے تحت آئی ٹی پولیس پنجاب نے ڈی ایس پی سے تنزلی کرکے انہیں انسپکٹر بنا دیا تھا بعد ازاں نعیم عزیز سندھو سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے دوبارہ ڈی ایس پی عہدے پر بحال ہوگیا جبکہ تین سال قبل سابق آر پی او فیصل آباد آفتاب احمد چیمہ اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے ان کے فیصل آباد میں تعیناتی نہ کرنے کے احکامات جاری کررکھے تھے مگر اس کے برعکس سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے نعیم عزیز سندھو فیصل آباد تعینات ہوگیا جہاں گزشتہ روز فیصل آباد چناب کلب جس کے چیئرمین ڈی سی او ہوتے ہیں اس کے سالانہ انتخابات میں آئی جی کی اجازت کے بغیر انتخاب میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف ایڈمنسٹریشن کے اس اقدام کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جس پر انہیں فوری طور پر فیصل آباد سے چارج چھوڑ کر لاہور ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :