Live Updates

تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امید وار کو شکست

ن لیگ نے آزاد جموں وکشمیر کونسل کی دو خالی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:13

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں وکشمیر کونسل کی دو خالی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوار کو شکست ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آزاد کشمیر کونسل کی دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے جیت لیں مسلم لیگ نواز کے عبدالخالق وصی نے 20 اور محمد صدیق بٹلی نے 18ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار نثار عنصر نے چھ ووٹ حاصل کئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محبوب صرف تین ووٹ لے سکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :