دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے ‘آخرت میں بخشش کا زریعہ بھی بنتا ہے‘ اکنا ریلیف یتیم بچوں کی کفالت ‘ تعلیم اور دیگر فلاحی کاموں میں سالانہ 18 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں ‘دیگر مدات میں بھی کروڑوں خرچ کرتے ہیں

اکناء ریلیف کنیڈا کے چیف ایگزیکٹو شوکت حسین کا تقریب سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) اکناء ریلیف کنیڈا کے چیف ایگزیکٹو شوکت حسین نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے جہاں دلی سکون ملتا ہے وہاں آخرت میں بخشش کا زریعہ بھی بنتا ہے اکنا ریلیف یتیم بچوں کی کفالت ،تعلیم،اور دیگر فلاحی کاموں میں سالانہ 18 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں جبکہ دیگر مدات میں بھی کروڑوں خرچ کرتے ہیں اس کے ساتھ پاکستان میں 7یتیم بچوں کے لیے آغوش سنٹرز ،12سو پانی کے پراجیکٹ کے علاوہ سالانہ 11سو سے زائد معزور افراد کے لیے ویل چیرز بھی تقسیم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی منصوبہ جات پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ اگر باغ انتظامیہ اور حکومت آغوش سنٹر کے لیے زمین فرام کرے تو میں 75کروڑ کی لاگت سے عالمی معیار کی بلڈنگ تعمیر کر کے دوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغوش الخدمت خرم فاروق کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین نے کی جبکہ تقریب سے جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر راجہ نثار احمد شائق،الخدمت پاکستان کے ڈائریکٹر شاہد اقبال،سیکرٹری جنرل الخدمت عطاء الرحمن چوہان،الخدمت فاونڈیشن ضلع باغ کے صدر مولانا منان گوہر،ایکسین شاہرات راجہ زبیر،تنویر انور،طاہر احمد عباسی،ایڈمنسٹریٹر آغوش سنٹر راجہ سجاد،راجہ اعجاز،خالد کھوکھر،اور دیگر نے خطاب کیا شوکت حسین نے کہا کہ آغوش باغ کا پاکستان کے بڑے بڑے اداروں میں شمار کیا جاتا ہے جو بہترین بچوں کی تعلیم وتربیت کر رہا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری گفتار حسین نے کہا کہ اکنا ریلیف کی یتیم بچوں کے لیے خدماتقابل فخر ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیںخدمت کا کام کرنے والے دنیا اور آخرت میں کامیاب وکامران ہوتے ہیںڈونر کے اعتماد پر آغوش پورا اتر رہا ہے آغوش باغ میں یتیم بچوں کا معیاری ادارہ ہے مخیر حضرات کو اس ادارے کے ساتھ تعاون کرنا چائیے اس موقع پر معزز مہمانوں نے آغوش سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور بچوں سے ملاقاتیں کہیں۔

متعلقہ عنوان :