دریائے جہلم کے کٹائو کی وجہ سے چناری سے درنگ تک 3کلومیٹر علاقہ سرکنا شروع ہوگیا

24سے زائد گھروں میں دراڑیں ‘جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ‘مین شاہراہ سرینگر بھرائیاں کے مقام سے کئی میٹر سرک گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) دریائے جہلم کے کٹائو کی وجہ سے چناری سے درنگ تک تین کلومیٹر علاقہ سرکنا شروع ہوگیا ،چوبیس سے زائد گھروں میں دراڑیں ،جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ،مین شاہراہ سرینگر بھرائیاں کے مقام سے کئی میٹر سرک گئی ،تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کے کٹائو کی وجہ سے چنوئیاں کے علاقہ چڑھان نکہ ملکاں ،درنگ کے دیہاتوں کے مکینوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ،علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے بعد نئے گھر بنائے تھے مگر دریائے جہلم کے کٹائو کی وجہ سے پورا علاقہ سرک رہا ہے اورگھروں میں دراڑیں پڑنے سے کئی مکان رہائش کے قابل نہیں رہے ،بھرائیاں کے مکینوں سید میر حیدر شاہ ،ملک محمد بشیر ،ملک جاوید احمد ،ملک منظور احمد ،ملک ساجد ودیگر نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس علاقہ کے مکینوں کے لیے متبادل جگہ کا انتظام کرنے کے اقدامات کئے جائیں واضح رہے کہ شاہراہ سرینگر کے سرکنے کی وجہ سے تقریبا ً تین کلومیٹر کا علاقہ جسکول آر سی سی پُل سمیت خطرے میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :