آزاد کشمیر کے سابق وزیر پی پی کے مرکزی رہنماء میاں عبدالوحید کا دورہ حلقہ انتخاب

بھارتی فوج کی بس پر فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے گھروں میں جاکر اظہار افسوس کیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر حکومت و پی پی کے مرکزی رہنماء میاں عبدالوحید کا دورہ حلقہ انتخاب گزشتہ دنوں ہند وستانی فائرنگ سے بس حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے گھروں میں جاکر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانیاں کیں۔میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کے ہمراء ضلعی صدر پی پی نیلم نذیر احمد دانش ایڈووکیٹ، ترجمان پی پی نیلم خواجہ محمد صدیق و دیگر کارکنان بھی ہمراء ہیں ۔

میاں عبدالوحید لاہور میں پی پی کے مرکزی ورکرز کنونشن میں شرکت کے بجائے اپنے حلقہ انتخاب میں شہداء کے گھروں میں فاتحہ خوانیوں کے لیئے پہنچے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں سب سے زیادہ متاثر نیلم ویلی ہورہا ہے ۔نیلم ویلی کے عوام کی تحریک آزادی کشمیر تحریک تکمیل پاکستان کے لیئے لازوال قربانیاں ہیں ویلی کے عوام نے قبل ازیں بھی14سال تک دفاع وطن کے لیئے قربانیاں دیں ،اپنی املاک ،جائیدادیں لٹا دیں۔

(جاری ہے)

اپنے گھر بار چھوڑ کر ہجرت کی ۔موجودہ حالات بھی نیلم ویلی کے عوام کے لیئے انتہائی خطرناک ہیں وادی نیلم کے عوام کسی افرا تفری کے متحمل نہیں ہوسکتے ، نیلم کے عوام ملکی جغرافیائی و نظریاتی سرحدات کے بلا تنخواہ سپاہی اور محافظ ہیں دفاع وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔بھارتی فوج تحریک آزادی کشمیر پر سے دنیاء کی توجہ ہٹانے کے لیئے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جنگ عملاً ہار چکی ہے اب سیز فائر لائن پر کشیدگی کرکے بین الاقوامی سطع پر اپنی عبرت ناک شکست سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے نیلم ویلی کے عوام کسی بھی قیمت دفاع وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے میاں عبدالوحید نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کے لیئے ہمہ وقت اگلے مورچوں پر تیار بیٹھی ہے ۔نیلم کوسٹر حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں حکومت شہداء کے ورثاء کو فی کس پانچ لاکھ روپے ماوضہ جات ادا کرے ۔

نیلم ویلی کے عوام کو بوسیدہ خیموں ، بوسیدہ کمبلوں اور آٹے کی سبسڈی پر ٹرضایا جانا کسی صورت ٹھیک نہیں حکومت جنگی بنیادوں پر متاثرین کی بحالی کے لیئے اعلیٰ سطعی اقدامات کرے۔وزیر اعظم پاکستان لائن آف کنٹرول کے علاقے وادی نیلم کا ازخود دورہ کرکے متاثرین کی شکایات ، شکوے ، اور مسائل از خود سنیں آزاد حکومت متاثرین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے نیلم ویلی کا دورہ نہ کرنا ،نیلم کے ساتھ کھلی نا انصافی ہے ۔میاں عبدالوحید نے بٹل سیکٹر ،اور بھمبر سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں،سجاد بیگ شہید، اور سپاہی پرویز شہید کے گھروں میں جاکر بھی فاتحہ خوانی کی اور دفاع وطن کے لیئے ان کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔نیلم ویلی کے ہزاروں جوان اس وقت ملکی سرحدات میں دفاع وطن کی جنگ لڑ رہے ہیں ،نیلم ویلی کے غیور عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ہم امن کے داعی ہیں اور امن کے لیئے جہد و جہد کریں گے ہندوستانی فوج ہماری امن کی جہدو جہد کو کمزوری نہ سمجھیں ملک پر کسی بھی وقت مشکل پیش آئی تو وادی نیلم کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کو تیار ہیں دشمن نے ریاست کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسکی آنکھیں نکال دیں گے۔

متعلقہ عنوان :