آزادکشمیرکابینہ میں توسیع ‘3وزراء اور ایک مشیر نے حلف اٹھا لیا‘وزراء کرام کو محکمہ جات کے قلمدان بعدمیں سونپے جائینگے

کابینہ میں شامل ہونے والوں میں چوہدری محمد سعید ‘سید شوکت علی شاہ اور ناصر حسین ڈار شامل ‘خان بہادر خان سینئر مشیر ہونگے

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)آزادکشمیرکابینہ میں توسیع 3وزراء اور ایک مشیر نے حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 3وزراء کرام اور 1مشیر کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے،وزیراعظم نے ضلع میرپور کو کابینہ میں نمائندگی دیتے ہوئے چوہدری محمد سعید اور مہاجرین کی نشستوں سے ممبر اسمبلی منتخب ہونے والے سابق وزیرحکومت سید شوکت علی شاہ اور ناصر حسین ڈار کو کابینہ میں شامل کیا ہے جبکہ ممبر اسمبلی خان بہادر خان المعروف کے بی خان کو سینئر مشیر بنایا گیا،حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی،وزراء کرام کو محکمہ جات کے قلمدان بعدمیں سونپے جائیں گے۔