بھمبر ‘ عالمی یوم معذراں کا دن پرسوں منایا جائے گا

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)عالمی یوم معذراں کا دن 3دسمبر کو منایا جائے گا ، صباء انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام واک کی جائے گی جو میرپور چوک سے شروع ہو کر میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوگی واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار عدنان خورشید، ایس پی بھمبر یاسین بیگ، صباء انسٹیوٹ کے پرنسپل اور دیگر محکمہ جات کے سربراہان کریں گے اس دن کو منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ یکجہتی اور انکا حو صلہ بلند کرنے کے لیے ہے عام شہری کی طرح زندگی کا گزر بسر کریں اس موقع پر مقررین معذور افراد کے مسائل پر روشنی ڈالیں گے ۔