معروف سماجی رہنماء چوہدری عبدالرشید نے بھمبر میں رفاعی اور فلاحی کاموں کیلئے’’یونائیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش‘‘کے نام سے سماجی تنظیم قائم کرلی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:02

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)بھمبر کے معروف سماجی راہنماء چوہدری عبدالرشید نے ضلع بھمبر میں رفاعی اور فلاحی کاموں کے لیے، یوناہیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش،کے نام سے سماجی تنظیم قائم کرلی،تنطیم ضلع بھمبر میں صحت کے شعبہ میںکام کرے گی ،چوہدری عبدالرشید کی طرف سے تنظیم کے لیے ایمبولینس کا عطیہ،تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف سماجی راہنماء چوہدری عبدالرشید نے دوست احباب کی مشاورت سے ضلع بھمبر میں رفاعی اور فلاحی کاموں کے لیے، یوناہیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش،کے نام سے سماجی تنظیم قائم کرلی، تنظیم کے قیام کے لیے دوست،احباب اور سماجی راہنمائوں کا مشاورتی اجلاس انکی رہاش گاہ پر منقعد ہوا جس میںچوہدری محمد زبیر پنڈی۔

(جاری ہے)

معروف عالم دین مولانا محمد امین دھنڈر،ایم ایس بھمبر ڈاکٹر فدا حسین،داکٹر محبوب حسین،راجہ محمد رفیق کوٹ چباں، محمد علی اختر بھمبر مولانا ابرار نذیربھمبر،غلام رسول رحمانی لکھپور،راجہ نعیم گل بھمبر،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ڈھری وٹاں،مرز ا صفدر حسین برنالہ،مرزا محمد لطیف بھمبر،راجہ محمد آصف سماہنی، راجہ اقبال انقلابی بھمبر،راجہ مسعود انور بنڈالہ،چوہدری رفاقت دھنڈر،محمد وقاص جسیال،چوہدری وحیدمنانہ،راجہ تعارف دعورہ، چوہدری امتیاز دھنڈر، راجہ محمد افتخار ڈب،راجہ زاہد بڑھنگ،محمد بلال ٹیکس آفیسر،سجاد پوتھی،مہر جلال کوٹلہ، چوہدری سہیل رشید،طارق حسین بھمبر سمیت دیگر نے شرکت کی جس میں اتفاق راے سے یوناہیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش،کے نام سے سماجی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا تنظیم ضلع بھمبر میں صحت کے شعبہ میںکام کرے گیاس موقع پرچوہدری عبدالرشیدنے اپنی طرف سے تنظیم کو ایک عدد ایمبولینس کا عطیہ بھی کیا