Live Updates

آزاد جموں و کشمیر کونسل کے انتخابات ‘حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے دونوں امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب

سردار عبدالخالق وصی 20 اور چوہدری محمد صدیق بٹلی 18 ووٹ حاصل کر کے کشمیر کونسل کے رکن منتخب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ‘ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی کامیاب امیدوار وں کو مبارکباد پیپلز پارٹی کے محبوب حسین 3 ‘مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کے امیدوار نثار انصر ابدالی 6 ووٹ حاصل کرسکے

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے یکم دسمبر بروز جمعرات کو آزاد جموں و کشمیر کونسل کے الیکشن 2016 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواران سردار عبدالخالق وصیؔ ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد صدیق بٹلی کو آزادجموں وکشمیر کونسل کا ممبرمنتخب کر لیا۔ مسلم لیگی امیدواران سردار عبدالخالق وصی نے 20 جبکہ چوہدری محمد صدیق بٹلی نی18ووٹ حاصل کیے‘ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ‘ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی کامیاب امیدوار وں کو مبارکباد دی ہے ‘پیپلز پارٹی کے محبوب حسین 3 ‘مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کے امیدوار نثار انصر ابدالی 6 ووٹ حاصل کرسکے۔

آزاد جموں و کشمیر کونسل کو آزاد جموں کشمیر مقننہ میں ایوان بالا کی حیثیت کی حامل ہے جو چیئرمین کونسل( وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان) کی سربراہی میں حکومت پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کام کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

آزاد جموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی چھ اراکین جموں وکشمیر کونسل منتخب کرتی ہے جبکہ دیگر چھ ارکین کونسل کو پارلیمنٹ سے وزیر اعظم پاکستان نامزد کرتے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کے ججز صاحبان اور چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا اختیار بھی جموںو کشمیر کونسل کو حاصل ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کونسل کے نو منتخب رکن سردار عبد الخالق وصیؔراولا کوٹ میں پیدا ہوئے وہ ایک حقیقی سیاسی رہنما اور زمانہ طالبعلمی سے ہی سیاست میں سرگرم رہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں وکالت کرتے رہے۔

سردار عبدالخالق وصیؔ صدر اور وزیراعظم آزاد جموںو کشمیر کیساتھ بطور پریس سیکرٹری اور میڈیا ایڈوائزر خدمات سرانجام دیتے ر ہے ہیں۔ انہوں نے آزاد جموں وکشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی تشکیل اہم کردار ادا کیا اور آزاد کشمیر کی قیادت اور مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت میں کے درمیان ایک مؤثر رابطہ کارکا فریضہ ادا کرتے ر ہے ۔ آزاد جموں وکشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے قیام کے بعد بطور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور فوکل پرسن کی ذمہ داریاں بھی ان کے سپردرہیں اورسیاسی سرگرمیوں کے علاوہ وہ مختلف سیاسی اور سماجی مسائل پر قومی اور علاقائی اخبارات میں سینکڑوں مضامین اور کالم لکھ چکے ہیں۔

ان کی بطور ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل نامزدگی اور انتخاب کو مسلم لیگی کارکنوں کے علاوہ دیگر سیاستی جماعتوں کے زعما اور کارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بطور خاص سراہا ہے اس نامزدگی سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاسی ساکھ میں اضافہ ہوا اور وسیع پیمانے پر کارکنوں نے قائد پاکستان محمد نواز شریف کو اس نامزدگی پر تحسین و تبریک پیش کی۔چوہدری محمد صدیق بٹلی کا تعلق مہاجرین جموں وکشمیر حلقہ ایل ای 33-جموں4- نارووال سے ہے وہ سابق وزیر حکومت رہ چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات