اے این پی تحصیل سرائے نورنگ کے عہدیدران کا اعلان، ملک نواب صدر، مشتاق خان جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:34

پشاور۔31نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل سرائے نورنگ کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا، ملک نواب خان صاحب خانی خیل صدر اور مشتاق خان اوژکی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، دیگر عہدیداروں اکرم خان سینئر نائب صدر، قاسم خان نائب صدر اول، احسان چندوخیل نائب صدر دوم، شیر رحمن خان من جیوالہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، معراج خان ڈپٹی خزانچی، انور خان بائیست خیل جوائنٹ سیکرٹری، بن یامین خیسوروال سیکرٹری اطلاعات، عصمت اللہ نار ادم زئی ثقافت سیکرٹری، خان باز سالاراور گل مرجان گنڈی کالی کلہ سیکرٹری مالیات بن گئے۔

(جاری ہے)

اے این پی سرائے نورنگ کے عہدہداروںکا اعلان ضلعی صدر صدرالدین خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے محترمہ یاسمین ضیاء ، ممریز خان، فرمان اللہ سمیت اے این پی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :