بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی نامزدگیوں کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، چوہدری شاہ نواز رانجھا

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:26

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھاء نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی نامزدگیوں کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، مقامی قیادت نے اپنی سفارشات پارٹی کے حوالے کردی ہیں حتمی فیصلہ چند روز تک ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیلوں کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو ضلع کونسل ، کارپوریشن اور تمام میونسپل کمیٹیوں میں واضح اکثریت حاصل ہے،بلدیاتی ادارے کے سربراہ وہی منتخب ہوں گے جسے مسلم لیگ (ن)کی قیادت نامزد کر ے گی، اس سلسلہ میں مشاورت کا عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نوجوان کارکنان مسلم لیگ (ن) کے دست و باز ہیں، اُن کی پارٹی کیلئے خدمات قابل ِقدر ہیں، یہی نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پارٹی انہیں مختلف کمیٹیوں میں شامل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کررہی ہے، اس موقع پر ضلعی آرگنائزر رائے علی عبداللہ بھٹی نے کہا کہ ضلع بھر میں نوجوانوں کی رُکنیت سازی مہم شروع کردی گئی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد نوجوانوں کا عظیم الشان کنونشن منعقد کیاجائے گا جس میں مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :