سعودی عرب میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ
گزشتہ سال ایڈز کے 1191 نئے کیس سامنے آئے جن میں 436 سعودی اور 755 غیر سعودی شہری تھے،1984 کے آغاز سے 2015 کے اختتام پر ملک میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 22952 سامنے آئی ہے ،ایڈز کے مرض میں 6770 سعودی جبکہ 16182 غیر ملکی ہیں،سعودی وزارت صحت کا انکشاف
جمعرات 1 دسمبر 2016 15:25
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) سعودی عرب میں وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 2015 میں ایڈز کے 1191 نئے کیس سامنے آئے جن میں 436 سعودی اور 755 غیر سعودی شہری تھے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارتِ صحت نے ایڈز کی بیماری اور اس سے متاثرہ افراد کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 1984 کے آغاز سے 2015 کے اختتام پر ملک میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 22952 سامنے آئی۔
وزارتِ صحت نے متاثرہ افراد کی تعداد کے حوالے سے کہا ہے کہ ایڈز کے مرض میں 6770 سعودی جبکہ 16182 غیر ملکی ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ایڈز کے مرض سے آگاہی ، حفاظی تدابیر اور علاج بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ایڈز کے حوالے سے اعلی درجے کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جس میں نمایاں کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں ہیں جبکہ ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے خصوصی طبی مراکز بھی قائم کیے گیے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.