کھیل طلبا ء کی جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘ڈی سی اوجہلم

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:01

جہلم ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ کہا کہ کھیل طلبا ء کی جسمانی نشوونما میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔کھیل طالب علموں کو اپنے بہتر مقصد کے حصول کے لئے محنت و جذبہ کی بھی ترغیب دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ک نہ صرف جامعات کی سطح پر بلکہ ملکی سطح پر بھی کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔

ان مقابلوں سے وہ کھلاڑی سامنے آئیں گے جو پاکستانی ٹیم میں کھیلیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ ان کی رہنمائی میں تعلیم کے ساتھ ،ہاکی، فٹبال ، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او اقبال حسین خان گورنمنٹ بوائز تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل جہاں طالب علموں کو ڈسپلن کی تربیت دیتے ہیں، وہاں انہیں اپنے بہتر مقصد کے حصول کے لئے محنت وجذبہ کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس میٹنگ کے نتائج آج گورنمنٹ بوائز تبلیغ الاسلام ہائی سکول اورگوورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول میں منعقدہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی صور ت میں ظاہر ہوئے ہیں اور سکولوں کی انتظامیہ ، ای ڈی او ایجوکیشن انور فاروق او رضلعی سپورٹس آفیسر وحید احمد کی اس مثبت کوشش کو خوب سراہا۔ انہوں نے بتایاکہ کھیلوں کی باقاعدہ تقریب کا آغاز تحصیل جہلم کے سکولوں سے کیا گیا ہے اور جو انٹر تحصیل اور انٹر ڈسٹرکٹ تک وسیع کئے جائیں گے ۔

ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہا کہ ان سرگرمیوں سے نہ صرف جامعات کی سطح پر بلکہ ملکی سطح پر بھی کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ ان مقابلوں سے وہ کھلاڑی سامنے آئیں گے جو پاکستانی ٹیم میں کھیلیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مایوسی اور ناامیدی کے اندھیروں سے نکال کر مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں ۔ اس مقصد کیلئے حکومت تمام تر وسائل اور وژ ن بروئے کارلارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :