ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کا ورکنگ پیپر طلب کرلیا

اس سلسلے میںپی ایس بیII- کا خصوصی اجلاس اسی ہفتے منعقد ہوگا ‘ شمائل احمد خواجہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے کے سرکاری کالجوں میں ترقی کے منتظر 400 اسسٹنٹ پروفیسرز (گریڈ18)کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسرز (گریڈ 19)ترقی دینے کے حوالے سے ورکنگ پیپرز مزید کسی تاخیر کے بغیر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کو بھجوائے جائیں ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ ترقی کے منتظر محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسرز کی کلیرنس سے متعلق رپورٹس اگلے تین دن میں لازمی طور پر بھجوا دی جائیں جس کے بعد سیکریٹری سروسز پنجاب تمام ورکنگ پیپرز کی سکروٹنی کریں گے تاکہ موجودہ ہفتے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کی صدارت میںپراونشل سلیکشن بورڈ -ٰٰII کا خصوصی اجلاس طلب کر کے کالج اساتذہ کی ترقی کے معاملات کوحتمی شکل دی جاسکے ۔