سول سیکرٹریٹ کیبنٹ ونگ بڑھانے کا فیصلہ

ڈپٹی سیکرٹری کی ایک ،سیکشن آفیسر کی تین مزید آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز پر غور

جمعرات 1 دسمبر 2016 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)سول سیکرٹریٹ کیبنٹ ونگ بڑھانے کا فیصلہ کر لیاگیا ، ڈپٹی سیکرٹری کی ایک اورسیکشن آفیسر کی تین مزید آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ ذمہ داریاں بڑھنے اور وفاق کے ساتھ بہتر کوارڈی نیشن کے لئے کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سمری جلد منظوری کے لئے ارسال کر دی جائے گی۔