منگلا روڈ دینہ کو ٹریفک کی روانی کے لیے مثالی بنانا اولین ترجیح ہے‘ ڈی ایس پی جہلم

جمعرات 1 دسمبر 2016 14:24

جہلم۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) منگلا روڈ دینہ کو ٹریفک کی روانی کے لیے مثالی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ کار لفٹر کا انتظام کرکے موجودہ مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔ منگلا روڈ دینہ سے ٹریفک کے حوالے سے گھمبیر مسائل سے دو چار ہے، موجودہ ڈی ایس پی جہلم نے اس کی نمایاں بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔

گذشتہ روز افیسر مذکورہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کار لفٹر منگلا روڈ دینہ کے لیے اتوار کی بجائے دیگر ایام میں مہیا کیا جائے گا۔ کوشش کی جائے گی کہ کار لفٹر کو ایک خاص مدت تک دینہ رکھا جائے۔ تاکہ ٹریفک رولز کی خلاف کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔ نیز حکومت پنجاب کے ریونیو میں اضافہ ہوسکے ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکاران اور آفسیران میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

(جاری ہے)

ریلوے روڈ پر اب ہر وقت ٹریفک پولیس موجود رہتی ہے افیسر مذکورہ کا کہنا تھا جب تک عوام عملی تعائون نہ کریں اُس وقت تک ٹریفک پولیس بہتر نتائج نہیں حاصل کرسکتی اُنھوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ منگلا روڈ کے دونوں جانب فٹ پاتھ پر دوکانداروں نے قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے لوگ فٹ پاتھ کی بجائے سڑک کو استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح ہزاروں چلنے والے رکشوں کے لیے کوئی اسٹینڈ نہیں ہے موجودہ رکشے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔ضرورت اس آمر کی ہے کہ مقامی حکومت رکشوں کیلئے کوئی مناسب اسٹینڈ مہیا کرے تاکہ بلاوجہ رکشے منگلا روڈ پر جگہ جگہ کھڑے نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :