ووٹرز ایجو کیشن کمیٹی کا اجلاس،قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 14:18

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ سرگودہا کے ووٹر ایجو کیشن کمیٹی ممبران کے ساتھ ایک اجلاس الیکشن کمیشن آفس میں منعقد ہوا ۔جس کی صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشحال زادہ خان نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے ممبران حامد رضا بھٹی ، چوہدری مشتاق گل ، قیصرہ اسمعیل طاہر ، رضوان بھٹی ، محمد اکرم سپرنٹینڈ نٹ ایجوکیشن محمد یار گوندل ، رانا محمد جمشید ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی ۔

اجلا س میں قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ جونیئر اسسٹنٹ الیکشن کمیشن ملک رحمت اللہ نے اسے ترتیب دینے کیلئے آگاہی پروگرام دیا ۔ قومی ووٹرز ڈے کے سلسلہ میں تربیتی پروگرام 7 دسمبر کو جناح ہال کمپنی باغ سرگودہا میں 10 بجے دن منعقد ہو گا ۔