کمشنر کاڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کادورہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 14:18

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کادورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پررحمت اللعالمین ؐبلا ک کی خستہ حال عمارت کی مرمت کیلئے ایکسین بلڈنگ ا ور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کو خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہسپتال کے بلڈ بنک کا بھی جائزہ لیا او رمہیا کئے گئے فرنیچر وغیرہ کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہسپتال کی صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور ہسپتال کے لان کی بہتری اور خوبصورتی کیلئے مزید اقدامات کی بھی ہدایت کی۔