خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے ،ترجمانمحکمہ ترقی خواتین پنجاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 14:18

لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو اپنی مذہبی ،سماجی اوراخلاقی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، اسلام میں خواتین کو جو حقوق دئیے گئے ہیں ان کی مثال دنیا کے کسی معاشرے میں نہیں ملتی، یہ بات محکمہ ترقی خواتین پنجاب کی ترجمان نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی،انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کو منانے کا مقصد بھی خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، پنجاب حکومت نے خا ص طو ر پر خوا تین پر تشددکی روک تھام اور ان کی داد رسی کے لیے جو عملی اقدامات کئے ہیں ان کے نتا ئج قا بل ستا ئش ہیں، ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کوبا اختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، خواتین کو با اختیار بنانے اور تحفظ فراہم کرنے سے ملکی ترقی کا عمل تیز ہو جاتا ہے، معاشرے کی ترقی کے لیے زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کے کردار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف صنفی رویوں میں تبدیلی لا کر ہی ایک مثبت معاشرے کی تشکیل کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف آگاہی مہم صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں جاری ہے جبکہ خواتین کے متعلق منفی اورمتعصبانہ سوچ کی تبدیلی کیلئے نصاب میں نئے موضوعات متعارف کرائے جا رہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں خواتین کا کردار نمایاں ہے ، اس کے لیے خواتین اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :