مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہ کیا گیا تو تاریخ کی بد ترین غلطی ہو گی،مسلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان زمین کا تنازعہ نہیں بلکہ ایک کروڑ انسانوں کی آزادی کا مسئلہ ہے

جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے فارن سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے فارن سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہ کیا گیا تو تاریخ کی بد ترین غلطی ہو گی،مسلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان زمین کا تنازعہ نہیں بلکہ ایک کروڑ انسانوں کی آزادی کا مسئلہ ہے ‘پاکستاں اور بھارت کے درمیان ہونے والی دو جنگیں بھی اسی مسلے کا نتیجہ ہے اس مسلے کو اگر مزید الجھایا گیا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چڑھ سکتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری عالمی برادری پر ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان کے چار ہفتے کے دورے پر اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے مذید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی جاری تحریک خالصتآ آزادی کی تحریک ہے اور کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حق سے دنیا کی کوئی طاقت محروم نہیں رکھ سکتی انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے دو ٹوک موقف سے دنیا کے اندر تحریک کو تقویت ملی ہے لیکن ضرروت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو سفارتی پالسی پر مذید نظر ثانی کرنا ہو گی اور بھارتی جاریت کا ڈٹ کر جواب دینا ہو گا