ْباران رحمت کیلئے مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم ؒ کے زیر اہتمام نماز استسقاء ادا کی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم ؒ کے زیر اہتمام مرکزی عید مفتی عبدالحکیم ؒ سیکٹر ایف ون میں نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں صاحبزادہ مفتی اعجاز احمد قادری سروری نقشبندی نے خطاب میں کہا کہ آج اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کا دن ہے ۔

(جاری ہے)

عید گاہ سے نکلنے سے پہلے پہلے اپنے گناہوں کی معافی طلب کر لینی چاہیے اور ٹوٹے ہوئے دلوں کے جڑنے کا اہتمام کرنا چاہیے ۔

آخر میں ضلع مفتی جناب محمدنذیر صاحب نے نماز استسقاء پڑھائی اور دعا کی اور تین دن مسلسل نماز پڑھنے کا حکم جاری فرمایا ۔ اس لیے تمام حضرات کو مطلع کیاجاتا ہے کہ 2دسمبر بروز جمعتہ المبارک ساڑھے دس بجے اور 3دسمبر بروز ہفتہ کو بھی نماز استسقاء مرکزی عید گاہ مفتی عبدالحکیم ؒ سیکٹر ایف ون میں ادا کی جائیگی ۔