سرحدی علاقوں میں پاکستانی ٹیلیفون نمبرات و ناموں پر مشتمل ربر کے ٹیگوں کے ساتھ کبوتر پکڑلئے، بھارتی وزراء

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) بھارتی وزیر مملکت داخلہ کرن رجیجونے الزام لگایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو ہوا دینے کیلئے حوالہ اور دیگر ذرائع سے پیسے بھیجے جارہے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں پاکستانی ٹیلیفون نمبرات و ناموں پر مشتمل ربر کے ٹیگوں کے ساتھ کچھ کبوتر پکڑے گئے۔ گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ کشمیر میں احتجاج کو ہوا دینے کی خاطر قوم دشمن عناصر کو حوالہ اور دیگر ذرائع سے پیسے بھیجنے کا عمل جاری ہے۔

رجیجو کے ساتھی اور ایک اور وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج اہر نے کہا کہ علیحدگی پسند اور جنگجو بیرونی ممالک سے حوالہ کے ذریعے فنڈس حاصل کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرحدی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دراندازی کی کوشش کرنے والی24مشتبہ جنگجوئوں کو ہلاک کیاگیا جبکہ اکتوبر کے آخر تک دراندازی کی78کوششیں ہوئیں۔ رجیجو کے مطابق اکتوبر تک جموں کشمیر میں سرحد پار سے دراندازی کی201 جبکہ پنجاب سرحد سی30کوششیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر کے درمیان سرحد پار فائرنگ کی وجہ سی5بی ایس ایف اہلکار اور سات دیگر زخمی ہوئے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئیے اہر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاسوسی کیلئے کبوتروں کے استعمال سے متعلق کوئی معلومات نہیںہیں تاہم ان کا کہناتھا کہ سرحدی علاقوں میں کچھ کبوتروں کو پاکستانی ٹیلیفون نمبرات و ناموں پر مشتمل ربر کے ٹیگوں کے ساتھ پکڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :