نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ملک کو اندر ونی خطرات درپیش ہیں، جن میں انتہا پسندی ،کرپشن ، دہشت گردی سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ بری طرز حکمرانی نے بھی پاکستان کو داخلی طورپر بہت کمزور کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی عوام کے مفادات کا خیال رکھنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے کرپشن کی وجہ سے جہاں پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہوئی ہے، وہیںاس کی وجہ سے ادارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں۔ جبکہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کو زبردست دھچکا بھی لگا ہے، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے احتساب اوپر سے شروع ہو گا تو اس کے موثر اثرات سامنے آئیں گے۔ چھوٹی مچھلی کو پکڑنے سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے چار نکات پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت فوراً ان نکات پر اقدامات کرے۔