بلاو ل بھٹو نے بے نظیرکاایجنڈا فراموش کر کے تلخی کی سیاست شروع کردی ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ بلاو ل بھٹو نے بے نظیرکاایجنڈا فراموش کردیا اور تلخی کی سیاست شروع کردی ہے، بلاو ل بھٹو سندھ میں بری طرح ناکام ہوگئے اور دوسرے پر تنقید کررہے ہیں ،سندھ کھنڈارت میں تبدیل ہوگیا اور پنجاب نے مثالی ترقی کی،بلاول بھٹو پہلے کراچی سے کچرے کے ڈھیر ختم کرائیں پھر کوئی اور بات کریں ،لاہور آکر بلاول بھٹو سندھ کی تباہ حالی بھول جاتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہماضی میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیااور کئی منصوبے کرپشن کا شکار ہوئے۔ اب ملک میں ترقی کاسفر شروع ہوا ہے پیپلزپارٹی نے اس سفر میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور نندی پور پاور پراجیکٹ کا موازنہ کام کرنے والوں اور وسائل لوٹنے والوں کا موازنہ ہے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی حکومت کے دور میںنندی پور پاور پراجیکٹ کی مشینری تین سال تک کراچی کی بندر گاہ پر خراب ہوتی رہی جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

انہوںنے کہا کہ اگر دھرنوں اور احتجاجوں سے ترقیاتی عمل رک جاتا تو ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا،اس لئے عوام ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا ہاتھ روکا۔ انہوںنے کہا کہ بجلی کے منصوبے جس تیزی سے لگ رہے ہیں، ان میں احتجاج اور دھرنوں سے رکاوٹ ڈالنا قومی جرم ہوگا۔ سیاسی جماعتیں خدارا ہوش کے ناخن لیں۔قوموںکو تاریخ میں ایسے مواقع صدیوں میں ایک بارہی ملتے ہیں،اگر خدا تعالیٰ نے پاکستان کی ترقی کیلئے سنہری موقع فراہم کیا ہے توخدا کیلئے ملک کی تقدیر کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔ حکومت کو اور عوام کو اپنا کام کرنے دیں اورملک ترقی کے جس راستے پر چل پڑا ہے اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :