بھارتی انتظامیہ نے خرم پرویز کو رہا کردیا

میرے امن اور انصاف کے لیے کام کرنے کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے ،ْخرم پرویز

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:44

سرینگر /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے عدالتی حکم کے بعد انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے کشمیری رضا کار خرم پریز کو رہا کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشمیر کی ہائیکورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے ایک ہفتے بعد خرم پریز کو رہا کیا گیا۔جموں و کشمیر کولیشن سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ خرم پرویز کو پولیس نے رہا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ خرم پرویز جموں اور کشمیر اتحاد سول سوسائٹی (جے کے سی ایس ایس) کے کوآرڈینٹر اور ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوالینٹری (اے ایف اے ڈی) کے چیئرپرسن ہیں۔رہائی کے بعد خرم پرویز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان مشکلات نے مجھے کمزور نہیں کیا بلکہ اس سے میرے امن اور انصاف کے لیے کام کرنے کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کی عدالت نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کشمیری رضاکار خرم پرویز کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایم ایچ عطار نے کہا تھا کہ نہ صرف یہ کہ خرم پرویز کی حراست غیر قانونی ہے بلکہ گرفتار کرنے والے حکام نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :