چنبہ ہاوس میں ن لیگی کارکن سمیعہ چوہدری کی ہلاکت کا کیس، مزید انکشافات ہو گئے

سمیعہ چوہدری کے کمرے سے تین افراد کے کھانے کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 دسمبر 2016 13:27

چنبہ ہاوس میں ن لیگی کارکن سمیعہ چوہدری کی ہلاکت کا کیس، مزید انکشافات ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر 2016ء) : چنبہ ہاؤس میں ن لیگی کارکن سمیعہ چوہدری کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سمیعہ چوہدری ہلاکت کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ سمیعہ چوہدری کے کمرے سے تین لوگوں کے کھانے کے شواہد ملے ہیں۔ کھانا کسی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا گیا تھا۔ سمیعہ چوہدری کے کمرے کا دروازہ کھُلا تھا جبکہ لاش پر کمبل تھا۔

(جاری ہے)

سمیعہ سیدھی لیٹی تھیں جبکہ ان کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سمیعہ کے کمرے میں پڑے ایک پرس سے ایک پُڑیا بھی برآمد ہوئی تھی۔ جس میں ہلکے کالے رنگ کا پاؤڈر تھا۔ پاؤڈر کو معائنے کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ سمیعہ چوہدری مکمل طور پر صحتمند تھیں۔ اور ان کے کمرے سے قتل یا خود کُسی کے کوئی آثار نہیں ملے۔ جس کمرے سے لاش ملی اس کمرے کی اشیا بالکل صحیح حالت میں تھیں۔ لاش دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مزاحمت نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :