پنجاب بھر میں میئر‘ ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کا شیڈول جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کیآخری مرحلے میں میئر‘ ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 9اور 10 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 11اور 12دسمبر کو ہوگی۔ مسترد کاغذات پر اپیلیں 14 دسمبر تک دائر کی جاسکیں گی امیدوار 16دسمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ ووٹنگ 22دسمبر اور نتائج 28دسمبر تک جاری ہونگے۔ منتخب افراد کی تقریب حلف برداری 31دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :