معاشرے میں انٹرنیٹ کے بچوں پر پڑنے والے مثبت ومنفی اثرات کے حوالے سے آگاہی مہم ،آزاد تھیٹر کی ٹیم ٹھٹھہ روانہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) معاشرے میں انٹرنیٹ کے بچوں پر پڑنے والے مثبت اور منفی اثرات کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں آزاد تھیٹر کی ٹیم ٹھٹھہ کے لئے روانہ ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد تھیٹر ،پاکستان پلان انٹرنیشنل اسلام آباد کے اشتراک اور سیلولر کمپنی کے تعاون سے معاشرے میں انٹرنیٹ کے بچوں پر پڑنے والے مثبت اور منفی اثرات کے حوالے سے تھیٹر اور پتلی تماشہ کے ذریعے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آزاد تھیٹر نے اس سلسلے میں وہاڑی میں سٹریٹ تھیٹر اور پتلی تماشہ کے شو پیش کرنے کے بعد اب آزاد تھیٹر ٹھٹھہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے جہاں پر گورنمنٹ سکولوں میں یہ پروگرام پیش کئے جارہے ہیں آزاد تھیٹر ٹھٹھہ میں 09دسمبر تک اپنا کھیل پیش کرے گا اور اس کھیل اور پتلی تماشہ کے ذریعے بچوں،والدین اور اساتذہ میں انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔ آزاد تھیٹر کے اس کھیل کو ولیم پرویز نے تحریر کیا ہے اور اسکی ہدایات سرفراز انصاری نے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :