ربیع الاول کی مقدس ساعتیں مسلمانوں کیلئے باعث رحمت ہیں، پروفیسر رفیق احمد خان لغاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:23

رحیم یار خان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ربیع الاول کی مقدس ساعتیں مسلمانوں کیلئے باعث رحمت وافتخار ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن بہاول پور ڈویژن کے صدر پروفیسر رفیق احمد خان لغاری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی کیلئے آپؐ کی سنت اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت رسول اکرم ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے، عشق مصطفی ﷺ کے بغیر زندگی بے معنی ہے، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف اتباع رسولؐ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ربیع الاول کو منانے کے ساتھ سیرت طیبہ کو بھی اپنایا جائے، امت مسلمہ کا اتحاد اور یکجہتی قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔