لبریشن فرنٹ کے صدرسردارمجید خان کی زیر صدارت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اورسٹوڈئنس لبریشن فرنٹ کامشترکہ اجلاس

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:22

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) لبریشن فرنٹ کے صدرسردارمجید خان کی زیر صدارت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اورسٹوڈئنس لبریشن فرنٹ کامشترکہ اجلاس منعقدہواجس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے عہدیدان ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی نومنتخب ذونل ایگزیکٹوباڈی آزادکشمیر کاصدرڈاکٹرتوقیر گیلانی سلیم بٹ عابدایوب ایڈووکیٹ ،خورشیدمرزا، ضیاء الحق،راشدعظیم ،سردارقدیرسمیت دیگر 51 ارکان پرمشتمل کمیٹی کی تشکیل پرجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین کارکنان نومنتخب باڈی کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔

اورنومنتخب باڈی آزادکشمیرزون گلگت بلتستان لبریشن فرنٹ کے کارکنان ممبران کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل تعاون کایقین دلاتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ نومنتخب باڈی مادروطن ریاست جموں کشمیر کی آزادی ریاست کی وحدت کی بحالی کشمیری قوم کی ملکی وقومی خودمختاری کیلئے شہیدکشمیر مقبول بٹ اورقائد تحریک امان اللہ خان (مرحوم )کے بتلائے ہوئے راستے پرچل کراپنا بھرپورقومی کرداراداکرینگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ایک تحریک ہے ایک نظریہ ہے جس کی حتمی منزل ایک آزادخودمختارمملکت کاقیام ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کشمیریوں کوشہیدکئے جانے اورکھلے عام انسانی حقوق کی پامالی کرنے پربھارت کی مذمت کی ۔اورکہاکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اورسٹوڈئنس لبریشن فرنٹ کشمیر سے آخری بھارتی فوجی کے نکلنے تک آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے۔اجلاس سے سردارمجید ،مدثرامتیاز،سرداریوسف چغتائی ،سیداشتیاق بخاری ،خواجہ وقاص احمد ،شاہجان ارشد،شفقت محمودزرگر ،سلیم زرگر ،سمیت دیگررہنماؤں نے ڈاکٹرتوقیر گیلانی عابدایوب سمیت پوری زون کے عہدیدان وممبران کومبارکبادپیش کی اورامیدکی کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا قومی کرداراداکرینگے ۔

متعلقہ عنوان :