Live Updates

’وزراء کی بد زبان بریگیڈ ‘‘حکومت کی نیک نامی کی بجائے بد نامی کا باعث بن رہی ہے‘جمشید اقبال چیمہ

حکمرانوںنے پانامہ کے شور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ‘ رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ’’وزراء کی بد زبان بریگیڈ ‘‘حکومت کی نیک نامی کی بجائے بد نامی کا باعث بن رہی ہے،پانامہ کیس جوں جوں آگے بڑھ رہا ہے حکمران خاندان کے چہرے مرجھاتے جارہے ہیں،پسے ہوئے طبقات آئندہ عام انتخابات میں باریاں لینے والوں سے پیچھا چھڑانے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124کے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکمران خاندان اچھی طرح جان لے اب چور مچائے شور اور مٹی پائو کے فارمولے کارگر ثابت نہیں ہوں گے اور انہیں ہر صورت کٹہرے میں آنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر بادشاہت کا نظام قائم کر رکھاہے اور عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنی اناء کی تسکین کے منصوبوں پر کام شروع کیا جارہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ حکمرانوںنے پانامہ کے شور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے جسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے جبکہ خود علاج کرانے بیرون چلے جاتے ہیں۔ تحریک انصاف عوام کے مسائل کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور یہی وہ ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر ہر شعبے کے ماہرین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا ہوم ورک کریں اور اللہ تعالیٰ نے جب بھی موقع دیا تو اقتدارمیں آکر تعلیم، صحت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے بغیر وقت ضائع کئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات