پیوندکاری کیلئے آملہ کے پودے گملوںمیں منتقل کر نے کی ہدایت

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:57

سلانوالی۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)زرعی ماہرین نے پودوں کو پیوندی درخت کی یکساںموٹائی والی شاخ کے ساتھ باند ھنے کی ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ پودوں کی پیوندکاری کیلئے بیج سے اگائے گئے آملہ کے ایک یا ڈیڑھ سالہ پودے فروری اور مارچ کے وسط تک گملوںمیں منتقل کردیں نیز گملوںمیںمنتقلی کے 10سے 15روز بعد ان پودوں کو مطلوبہ پیوندی درخت کی یکساں موٹائی والی شاخ کے ساتھ یونی سائن اورسٹا ک کا گہرا اور2انچ لمبا چھلکااتار کر باندھ دیں جوڑ پر پولی تھین کا غذ اچھی طرح باند ھ دیاجا ئے اور2سے 3ماہ بعد جوڑ سے نیچے سائن کو کاٹ کر پودا الگ کرلیاجائے ا س دوران گملوں کو روزانہ 2مرتبہ پانی دیاجا ئے ۔