فصلوں کی بہترخوارک کیلئے کیڑے مار دوائی کا استعمال ضروری ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:57

سلانوالی۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کھادوں اورجڑ ی بوٹی مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیاد ہ اورتکنیکی اورمعاشی حوالہ سے کھادوں کی صنعت میںجدت ہے فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کر نا پڑتاہے، اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادو یہ کے بغیر کسانوں کی کھادپرکی گئی سرمایہ کار ی ضائع ہوجاتی ہے نئی اگنے والی بوٹیاںایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلدختم کی جاسکتی ہے بجائے ، بہت سے جڑی بوٹیاں کھادوں کے حصول کیلئے فصلوں کے پودوں سے بہتر مقابلے کی طاقت رکھتی ہے ا س لیے شروع کے چھڑ کائو میں کھاد کااستعمال پودوں کی قطار اورخاص کر پودے کے بیج کے قریب رکھیں تا کہ و ہ کھاد سے بھر پور استفاد ہ حاصل کر سکے جڑ ی بوٹیاں زمین کے پی ایچ سے بھی متاثرہوتی ہے جڑی بوٹیوںمیں ککروند ریڈ سور ل اوراس طرح کچھ مزیداقسام میںمٹی کی تیزابیت کو بر دا شت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے نائٹرو جن والی کھاد جڑی بوٹیوں کے تدار ک کیلئے بہت مفیدہے نائٹروجن پودوں کوتیزی سے بڑھنے میںمدددیتی ہے ، جڑ ی بوٹی اورکیڑ ے ما ر ادو یہ کو پود ے کے شروع کے دنوں میں چھڑ کاجاتا ہے ا گر چھڑ کا ئو کا وقت اورپودوں کے نکلنے کاوقت ایک ہو جا ئے اورمطابقت کا بھی کوئی مسئلہ نہ ہو تو کیڑ ے ما ر اورجڑی بوٹی مار ادو یہ کو کھاد میں ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے جڑی بوٹیوں کوختم کرنے اورفصل کو بہترخورا ک فراہم کر نے کا نظریہ کافی فروغ پاچکا ہے جڑی بوٹیوں پر قابو پالینا کیڑوں کے تدار ک کیلئے بہتر ہے ۔