جرائم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈائون جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:55

قصور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر امن و امان کے قیام اورشہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے جرائم پیشہ افرادکیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں صدرسرکل میں ڈی ایس پی مرزاعارف رشید کی زیرنگرانی تھانہ کوٹرادھاکشن ‘مصطفی آباد اور راجہ جنگ میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 6منشیات فروش علی حیدرعرف بلال‘آصف عرف آشی‘ بلال‘ذیشان عرف شانی‘ خرم شہزاد اوروقاص کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 35کلوگرام چرس اور 30لیٹرشراب برآمدکی گئی جبکہ دوملزمان ارسلان اور الطاف کے قبضہ سے دوپسٹل اورگولیاں بھی برآمد کی گئیں۔