دوائی کے بروقت اورمستقل استعمال سے’’ٹی بی ‘‘سے چھٹکارہ مل سکتاہے، ڈاکٹر محمدخالد

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:55

قصور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان میں اسوقت 63لاکھ افرادٹی بی کے مرض میں مبتلاء ہیں، اگر بروقت اورچھ سے آٹھ ماہ تک مستقل دوائی استعمال کی جائے تو اس مرض سے چھٹکارہ مل سکتاہے ۔ ان خیالات کا اظہارٹی بی پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر محمدخالد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیابھرمیں جن ممالک میں ٹی بی کے مریض زیادہ پائے جاتے ہیں ان میں پاکستان کا نمبرچوتھا ہے ،حالانکہ پاکستان میں ٹی بی کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت پاکستان نے نیشنل ٹی بی پروگرام کے تحت ملک بھر میں پانچ ہزارسے زائد سرکاری مراکزصحت اور منتخب پرائیویٹ کلینک پر ٹی بی کی مفت تشخیص اور علاج کی سہولت میسرکررکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع قصورکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورکے علاوہ چونیاں‘ پتوکی تحصیل ہسپتالوںاورگیارہ رورل ہیلتھ سنٹروں‘ ٹی بی سنٹرپتوکی‘ ڈسٹرکٹ جیل قصور تیس کے قریب پرائیویٹ ڈاکٹروں اور کلینکس پر ٹی بی کی تشخیص اور علاج کی مفت سہولت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے وضع کردہ زیرنگرانی طریقہ علاج ڈاٹس(DOTS) کے ذریعہ مسلسل علاج سے مریض مکمل صحت یاب ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :