ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،غیرقانونی میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسزکی سماعت کی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:55

قصور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے‘ جعلی ڈاکٹروں اور بغیرلائسنس میڈیکل سٹور چلانے والوں اورغیرقانونی طورپر ادویات تیار اورفروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ ڈرگ انسپکٹرزقانون شکن افراد کیخلاف کارروائی کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی اوقصور/چیئرمین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عمارہ خان نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ضلع بھرمیں غیرقانونی طورپر چلائے جانیوالے 25میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کو فوری سیل کرنے کے حوالے سے کیسوں کی سماعت کی گئی‘ تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لیکر 21میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیس مزید کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجنے کی ہدایت اور 4کووارننگ دی گئی۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ ضلع بھرمیں عطائی ڈاکٹروں اور ان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹورمالکان کیخلاف بھرپورکریک ڈائون کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :