ملکی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ملک محمداحمدخاں

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:55

قصور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملکی ترقی کا جوسفر شروع کیاتھا اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے جس سے وطن عزیز پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک محمداحمدخاں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں حکومت نے عوام کی بنیادی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جس کے نتیجہ میں دہشتگردی کاخاتمہ‘بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے،اسکے علاوہ روزگار اورملازمتوں کے وافر مواقع میسر آئے ہیں ۔