اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:55

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) آسٹریا کے شہر ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں تیل کی پیداوار میں کمی کا سمجھوتہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

اوپیک کے مطابق تیل کی پیداوار میں اگلے سال جنوری سے 12 لاکھ بیرل کمی شروع ہو گی اور چھ مہینوں کے لیے پیداوار مجموعی طور پر ساڑھے بتیس ملین بیرل ہو گی۔ سمجھوتے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں سات فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :