وزیر اعظم نواز شریف کل مظفر آباد جائیں گے

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:51

وزیر اعظم نواز شریف کل مظفر آباد جائیں گے
اسلام آباد،مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جائیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کل جمعہ کو آزاد کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کیلئے مظفر آباد جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دورا ن وزیر اعظم نواز شریف آزاد کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اسی اجلاس میں کونسل کے بجٹ کی حتمی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم کی اس دوران آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان ،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات سے مختصر ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی سینئر قیادت کی جانب سے وزیراعظم کا شاندار اور پرتپاک استقبال بھی کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :