کپاس کی فی من قیمت میں 150 روپے اضافہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) کپاس کی فی من قیمت 150 روپے اضافے سے 6 ہزار 550 روپے ہو گئی۔بھارتی کپاس کی درآمدات پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش کے باعث سپننگ اور ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے مقامی کپاس کی خریداری میں کمی دیکھی جا رہی ہے جس کے باعث کپاس کی فی من قیمت مزید 150 روپے اضافے سے 6 ہزار 550 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے جبکہ پھٹی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق بھارتی کپاس پر پابندی کے ساتھ ساتھ بھارتی دھاگے پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے تاکہ مقامی کاشتکاروں اور دھاگہ بنانے والی صنعتوں کو فروغ مل سکے۔۔