عوام کو آن لائن ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا

آخری تاریخوں میں ویب سائٹ ہمیشہ مسئلہ کرتی ہے جبکہ 15 روز کے دوران ویب سائٹ تقریبا چار روز بند رہی،کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) عوام کو آن لائن ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے تاریخ میں مزید 15 روز توسیع کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تنخواہ دار طبقے کے لئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ اور آن لائن ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ویب سائٹ آئی آر آئی ایس پر عوام کے رش کی وجہ سے کئی افراد کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آخری تاریخوں میں ویب سائٹ ہمیشہ مسئلہ کرتی ہے جبکہ 15 روز کے دوران ویب سائٹ تقریبا چار روز بند رہی۔ کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس فائل کرنے کی تاریخ میں مزید 15 روزکی توسیع کی جائے۔۔

متعلقہ عنوان :