ملک بھر میں حضور نبی پاکﷺ کا یوم ولادت منانے کی تیاریوں کا آغاز

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:37

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک بھر میں حضور نبی پاکﷺ کا یوم ولادت منانے کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام 12ربیع اول کو قومی سیرت کانفرنس منعقد ہوگی اور ملک بھر میں حضور نبی پاکﷺ کی سیرت طیبہ کے حوالے جلسے جلوس محافل ذکر و نعت منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

حسب روایت رواں سال بھی ملک بھر محافل ذکر و نعت ‘ سیرت کانفرنسوں میں جہاں حضور نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ کے حوالے سے پروگرام منعقد ہوں گے وہاں عاشقان رسول ﷺ اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے گھروں ‘ بازاروں ‘ محلوں اور شاہراہوں پر چراغاں کریں گے۔ آپﷺ وجہ وجود کائنات ہیں آپﷺ کی ذات گرامی وہ مینارہ نور ہے جس کی روشنی سے دنیا قیامت تک منور ہوتی رہے گی اور جن ہستیوں نے آپﷺ کی دہلیز پر جبین اطاعت خم کی وہ عالم کے پیشوا بن گئے۔ مسلمانوں نے ہی نہیں ساری دنیا نے کامیاب و کامران زندگی گزارنے کے اصول آپ ﷺ سے سیکھے۔