سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی فورم کا اسکول کی زیر تعمیر ناقص ونامکمل عمارت کی اینٹی کرپشن سے تحقیقات نہ کرانے پرتشویش کااظہار

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی فورم (سیلف) کے جنرل سیکرٹری اور پیپلز رائٹرز اکیڈمی کے چیئرمین حافظ ارباب، جمعیت شاہین اسلام پاکستان کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ معتصم بالله مکی، بھٹائی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے راہنما عبدالقادر اور دیگر رہنماؤں سے AK شیرشاہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں گدھوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اسکول کی زیر تعمیر ناقص ونامکمل عمارت کی اینٹی کرپشن سے تحقیقات نہ کرانے پر وزیراعلیٰ سیکرٹری تعلیم، محتسب اعلیٰ سندھ سے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کے کیمپس انچارج امتیازخان سولنگی کی جانب سے گدھوں کی یلغار کے خلاف تحریری درخواست اور آوارہ کتوں کے بھونکنے کے خلاف کوئی موثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے اور اسکول آنے والے طلبہ وطالبا مین گیٹ پر رنگ برنگ کے کتوں کی غراہٹ سن کر خوفزدہ ہوکر واپس چلے جاتے ہیں جس کے باعث AK شیرشاہ اسکول تعلیمی ادارے کے بجائے کھنڈر اور ویران چڑیا گھر کا منظر پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

معروف علم وقلم کار حافظ احمد ارباب سے معزز صوبائی محتسب اعلیٰ، چیئرمین اینٹی کرپشن اور سیکرٹری تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں روپے کی مالیت سے تعمیر بلڈنگ کے ٹھیکیدار شاہ اور ایجوکیشن ورکس کے XEN کے خلاف اینٹی کرپشن سے غیرجانبدار تحقیقات کراکر معصوم بچوں اور بے زبان اسٹاف کو گدھوں اور کتوں سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :