مقبوضہ کشمیر تعینات بھارتی فوجیوں نے نومبر کے دوران 24کشمیریوں کو شہیدکیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:28

سرینگر۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبر میں 2کم عمر لڑکوں سمیت24 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جمعرات کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 352 کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران202شہریوںکو جن میں بیشتر نوجوان اور حریت رہنماء شامل تھے گرفتار کیاگیا۔ بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروںنے گزشتہ ماہ گھروں میں زبردستی داخل ہو کر121گھروں کو نقصان پہنچایااور لوٹ مار کی ۔ ان شہادتوں کے نتیجے میںایک خاتون بیوہ اورایک بچہ یتیم ہوا۔

متعلقہ عنوان :