پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی پرسوں منایا جائیگا

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) صحت اور تندرستی اللہ تعالی کی بڑی نعمتوں میں شامل ہیں،زندگی کی مشکل کا ان سے پوچھیں جو کسی جسمانی معذوری کا شکار ہیں،معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جہانیاں سمیت دنیا بھرمیں 3دسمبر کو معذوروں کا دن منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

معذور افراد کے عالمی دن کو منانے کا آغاز انیس سو بانوے میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے قرارداد پاس کرکے کیاگیا۔

اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انھیں کسی بھی طرح کے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچا کر ان کو زندگی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔رواں سال معذوروں کے عالمی دن کا تھیم ٹیکنالوجی کی مدد سے معذور افرا دکی زندگی میں انقلاب برپا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :