پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) غلامی کے خاتمے کا عالمی دن اقوام متحدہ کی جانب سے انیس سو پچانوے کو پہلی مرتبہ منایا گیا۔ اس دن کا بنیادی مقصد عوام میں انسانیت کی آزادی کا شعورمتعارف کروانا ہے تاکہ ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہو جن کے پیدا ہوتے ہی غلامی کا طوق پہنا دیا جاتا ہے۔ اس دن غریبوں ، نسلی گروپوں ، اقلیتوں اور تارکین وطن ، نادار خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف اظہار ہمدردی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جدید دور میں غلامی کے طرز کے خلاف آواز بلند کرنا ہے، انسانی سمگلنگ ، بچیوں کی جبری شادی، چائلڈ لیبر کی بدترین شکلیں ، جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم کا خاتمہ اس دن کے مقاصد میں شامل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک اکیس ملین مرد ، خواتین ، بچے غلام ہیں۔ پوری دنیا میں کسی بھی ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری نہیں ہو رہی۔ انسان کو طرح طرح کی غلامی کا سامنا ہے ، جیسے ، معاشی ، اقتصادی، سماجی اور معاشرتی ہم سب کومل کرغلامی سے نجات پانے کے کوشش کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :